2

ماموں کانجن پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون

ماموں کانجن(نامہ نگار) پولیس تھانہ ماموں کانجن نے مردوخواتین سمیت چار افراد سے چھ کلو سے زائد چرس برآمد کر کے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر دئیے’ پولیس تھانہ ماموں کانجن نے منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے ارسلان عرف لڈو سکنہ 509گ ب سے ایک کلو 560گرام چرس ،محمد اعظم عرف ماما سکنہ 509گ ب سے ایک کلو چھ سو گرام چرس،جبکہ دوخواتین تنویر بی بی سکنہ 497گ ب سے ایک کلو پانچ سوگرام چرس،مہناز بی بی سکنہ 511گ ب سے ایک کلو چھ سو گرام چرس برآمد کر کے چاروں افراد کیخلاف بجرم منشیات ایکٹ 9Cکے تحت الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید کاروائی شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں