2

ماہرہ خان بڑی اداکارہ ہونے کیساتھ اچھی انسان بھی ہیں’ فہد مصطفی

لاہور(شوبز نیوز)نامور اداکار فہد مصطفی نے کہا ہے کہ مائرہ خان نہ صرف ایک بڑی اداکارہ ہیں بلکہ وہ ایک اچھی انسان بھی ہیں، ان کا شکر گزار ہوں کہ وہ مجھے پسندیدہ فنکاروں کی فہرست میں شمار کرتی ہیں ۔ایک انٹر ویو میں فہد مصطفی نے کہا کہ مائرہ خان نے جس طرح اپنی فنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے وہ قابل ستائش ہے ، وہ تنقید کا جواب بھی شائستگی سے دیتی ہیں اور یہ ان کی بہت بڑی خوبی ہے ۔انہوں نے کہاکہ مائرہ خان نے اپنی اداکاری سے بیرون ممالک بھی پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں