4

مبینہ مقابلوں میں3ڈاکو بھائی اور شاہ گینگ کا سرغنہ ہلاک،43وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار ، آج پھر مزید43وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا، متعدد شہریوں کی موٹر سائیکل اور رکشے چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دوشیزہ اور نوجوان کو اغوا کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ باہلک کے علاقہ 608گ ب کے علی کی بھتیجی (ر) کو ملزمان شہزاد وغیرہ اور ٹھیکریوالہ کے علاقہ84ج ب کے عبدالغفور کا پوتا احتشام گھر سے سودا سلف لینے گیا واپس نہ آیا۔ جسے نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ بھوآنہ بازار میں کاشف کا بیگ چھین لیا، رشید آباد کے علی عابد سے15ہزار، موٹر مارکیٹ جھنگ روڈ پر ناصر حسین سے نقدی وفون، صدر بازار غلام محمد آبادکے بلال سے نقدی وفون، کڑی والا روڈ پر کاشف سے18ہزار وفون، ہجویری ٹائون کے ابو بکر کے گھر سے زیورات، نقدی چوری، فیصل ٹائون کے حامد کے گھر سے 4لاکھ کے زیورات چوری، رشید پارک کے غلام عباس کی نوکرانی 4تولے زیورات، دو لاکھ لے گئی، 195ر۔ب کے تنویر کے گھر سے بکرے اور دھنولہ چوک میں ریاض کی شاپ لوٹ لی، ملت ٹائون کے عظیم سے22ہزار وفون، ملت روڈ پر عدیل طارق کا فون، 133ر۔ب کے اصغر کے ڈیرہ سے8لاکھ کا سامان چوری، چکڑ چوک مدینہ ٹائون کے آصف سے نقدی وفون، ایڈن گارڈن نماز جنازہ پڑھنے گئے شاہد اور اس کے بہنوئی کے فون چوری، 74ج ب کے انوار خان سے2لاکھ روپے و فون، ٹاٹا بازار کے امیر حمزہ کی دکان سے لاکھوں کا سامان چوری، ہلال روڈ پر وسیم سے20ہزار وفون، ستارہ کالونی کے غلام حسین سے نقدی وفون، ابن مریم کالونی کے پاسٹر شکیل کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، جڑانوالہ روڈ پر وحید سے جھپٹا مار کر فون، 629گ ب کے احسان سے25ہزار وفون، 77ر۔ب کے حسنین سے جھپٹا مار کر فون، قصبہ تاندلیانوالہ کے خالد سے 20ہزار وفون، 510گ ب کی آمنہ سے80ہزار ، بیگ اور دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا، بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار۔ علاوہ ازیں جناح کالونی سے فرقان جاوید، جڑانوالہ روڈ پر شریف، کوہ نور پلازہ سے رضوان، علی موسیٰ موڑ سٹاپ سے عبدالرحمن، سدھار بائی پاس سے شبیر حسین، جناح پارک جڑانوالہ سے جہانزیب،100گ ب کے نعمان حیدر،59گ ب کے ذوالقرنین، 139گ ب کے سجاول، طارق کالونی ماموں کانجن کے شہباز اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔دریں اثنائ۔ جڑانوالہ(نامہ نگار) تھانہ روڈالہ روڈ کی حدود سمندر منڈی میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران100مقدمات میں ریکارڈ یافتہ 3ڈاکو سگے بھائی ہلاک ساتھی فرار ہو گئے،مبینہ پولیس مقابلہ میں 4تھانوں کی پولیس نے ڈکیت گینگ کے 3سگے بھائیوں کو پار کیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ روڈالہ روڈ حافظ عمار کو اطلاع ملی کہ سمندر منڈی ریلوے پھاٹک کے قریب کماد فصل میں ڈکیت گینگ کے ساتھی موجود ہے جس پر پولیس نے ڈکیت گینگ کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو کماد فصل میں چھپے ڈاکوئوں نے پولیس ریڈنگ پارٹی پر سیدھی جان لیوا فائرنگ شروع کر دی مبینہ پولیس مقابلہ کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ لنڈیانوالہ طالش عباس،ایس ایچ او تھانہ ستیانہ آصف علی،ایس ایچ او تھانہ سٹی عاطف کچھی بھی نفری کے ہمراہ پہنچ گئے مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران 3ڈاکو ہلاک ہو گئے اور انکے ساتھی فرار ہو گئے پولیس کے مطابق ہلاک ہونیوالے تینوں ڈاکو سگے بھائی اور 100کے قریب مقدمات میں ملوث و مطلوب تھے ہلاک ہونیوالے ریکارڈ یافتہ ڈاکوئوں کے خلاف تھانہ سٹی،تھانہ لنڈیانوالہ اور تھانہ روڈالہ روڈ میں ڈکیتی راہزنی جیسے سنگین مقدمات درج تھے۔ پولیس کے مطابق مبینہ مقابلہ میں ہلاک ہونیوالے ڈاکوئوں کی شناخت اخلاق احمد،مدثر اور سلیم ساکن 277گ ب کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مبینہ مقابلہ میں ہلاک ڈاکو سیلم کے خلاف 50مقدمات، مدثر کے خلاف 23مقدمات،اخلاق احمد کے خلاف 25مقدمات درج تھے اور علاقے میں خوف و دہشت کی علامت بنے ہوئے تھے۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کیا مبینہ پولیس مقابلہ میں ریکارڈ یافتہ ڈکیت گینگ کے 3سگے بھائیوں کی ہلاکت پر سی پی او فیصل آباد نے پولیس کی کارکردگی کو سراہا ہے۔دریں اثنائ۔ فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ صدر کے علاقہ237 رب کھڈیاں وڑائچاں میں سی سی ڈی مدینہ ڈویژن کیساتھ مبینہ پولیس مقابلہ میں گلفام شاہ گینگ کا موجودہ سرغنہ حسنین شاہ بھی اپنے انجام کو پہنچ گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے اسکے فرار ہونیوالے ساتھی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق سی سی ڈی مدینہ ڈویژن کے انچارج سب انسپکٹر علی اکرام گورائیہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے 237 رب کھڈیاں وڑائچاں میں چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ مقابلہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی سی سی ڈی’ انچارج سی سی ڈی لائلپور ڈویژن صدیق چیمہ بھی پولیس کی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ آدھا گھنٹہ تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ تاہم فائرنگ کا تبادلہ رُکنے پر پولیس نے سرچ آپریشن کیا تو ایک ملزم شدید زخمی حالت میں پڑا تھا۔ جس کو ہسپتال پہنچایا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا، مرنے والے ملزم کی شناخت حسنین شاہ ولد دستگیر شاہ سکنہ 237رب کھڈیاں وڑائچاں کے نام سے ہوئی جو کہ قتل’ اقدام قتل اور دیگر سنگین نوعیت کے 16مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور گلفام شاہ گینگ کا موجودہ سرغنہ تھا۔ جبکہ اس کا ایک ساتھی کھیتوں میں غائب ہو گیا۔ تاہم پولیس فرار ہونیوالے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔ یاد رہے کہ قبل ازیں مبینہ مقابلوں میں حسنین شاہ کے چھ بھائی بھی اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں