مریضوں کی طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے

کمالیہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کمالیہ کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے ہسپتال میں فراہم کی جانیوالی طبی سہولیات، اسٹاف کی حاضری، صفائی ستھرائی کے انتظامات اور ادویات کی دستیابی کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں سے ملاقات کی اور انہیں فراہم کی جانے والی سہولیات بارے براہِ راست دریافت کیا۔ مریضوں نے مجموعی طور پر ہسپتال انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت، معیاری اور بلا امتیاز طبی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی خدمت میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں عوام کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ دورے کے موقع پر متعلقہ افسران، ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف بھی موجود تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں