67

مریم نوازکے انتخاب سے عوامی محرومیوں کا ازالہ ہوگا

فیصل آباد ( پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر راہنما اور سابق ممبر پنجاب اسمبلی میاں محمد طاہر جمیل نے کہا ہے کہ محترمہ مریم نواز کا اکثریت سے بطور وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونا خوش آئند ہی نہیں بلکہ عوامی امنگوں کی عین ترجمانی ہے وہ پنجاب کے عوام کی خدمت کی نئی مثال قائم کریں گی اور پسماندگی کے خاتمہ کیلئے اپنی خداداد صلاحیتیں بروئے کار لائیں گی۔انہوں نے کہا ہے کہ مریم نواز کا یہ اعزاز ہے کہ وہ 220ووٹ لیکر ملک کے سب سے بڑے صوبہ کی وزیراعلیٰ منتخب ہوئیں نو منتخب وزیراعلیٰ کا مصنوعی مہنگائی’ گرانفروشی کے خلاف اعلان جنگ خوش آئند ہے ان کی موثر اور ٹھوس حکمت عملی سے عوام کو ریلیف ملے گا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو جب بھی اقتدار ملا’ ملک کو ترقی اور خوشحالی کی ڈگر پر گامزن کیا’ مریم نواز کے انتخاب سے صوبہ پنجاب بالخصوص جنوبی پنجاب کے عوام کی تمام محرومیوں کا ازالہ ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں