50

مریم نواز پنجاب کی ترقی میں فعال کردارادا کریگی

فیصل آباد(پ ر)صدرانجمن تاجران کلاتھ مرچنٹس امین پور بازاراورFCCI کو سابق ممبر ایگزیکٹو رانا اکرام اللہ نے محترمہ مریم نواز شریف کووزیر اعلی منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے یقین ظاہر کیا ہے کہ وہ صوبے کی ترقی کے لئے فعال کردار ادار کرنے کے روایت کو زندہ رکھنے کے ساتھ ساتھ عوامی اور تاجر وںکے مسائل کے حل اور انکی خدمت کو ترجیح دیں گے۔FCCI کے سابق ممبر ایگزیکٹو رانا اکرام اللہ نے ماہ رمضان المبارک میںوزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی جانب سے صوبہ بھر کے ہسپتالوں سے مریضوں کو ادویات کی مفت فراہمی اور کم آمدنی والے 70 لاکھ فیملی کے گھروں میںراشن پہنچانے کے انقلابی اعلان کی تعریف اوراسکی کامیابی کیلئے دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں