37

مسلح ڈاکوئوں کی گوجرہ میں نان سٹاپ وارداتیں

گوجرہ (نامہ نگار) مسلح ڈاکو ؤ ں نے وارداتو ں کا نان سٹاپ سلسلہ جاری رکھتے ہوئے موبائل شاپ سمیت شہری کو لو ٹ لیا۔ معلو م ہوا ہے کہ محلہ نیوپلا ٹ کے شہزاد علی نے ٹوبہ روڈ پر کا ر پوریشن اینڈ مو بائل شاپ بنا رکھی ہے جو حسب معمول دکا ن پر موجود تھا تین مو ٹر سا ئیکل سوار ڈا کو آ گئے اور اسکو گن پوا ئنٹ پر روک لیا اور جا ن سے مار دینے کی دھمکی دے کر اسکے قبضہ سے پا نچ لا کھ روپے نقدی، چھ عدد موبائل فون و دیگرقیمتی سا ما ن لوٹ لیا اور کا میاب واردات کے بعد فرار ہو نے میں کا میا ب ہو گئے علا وہ ازیں چک نمبر 210 گ ب کا اللہ دتہ گاؤ ں سے چک نمبر 244 گ ب کی طرف جارہا تھا کہ تین مو ٹر سا ئیکل سوار ڈاکو ؤ ں نے گن پوا ئنٹ پر روک لیا اور اسکے قبضہ سے ہزارو ں روپے نقدی چھین لی اور فرار ہوگئے وارداتو ں کی اطلا ع ملنے پر سٹی پولیس و صدر پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے ڈاکوؤ ں کی تلا ش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں