65

مشتعل افراد کافیصل آباد ٹیچنگ ہسپتال کی سٹاف نرس پر تشدد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) غلام محمد آباد پولیس نے فیصل آباد ٹیچنگ ہسپتال غلام محمد آباد کی سٹاف نرس کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے’ گالم گلوچ کرنے اور سرکاری کام میں مداخلت کرنے پر مریض کے لواحقین کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ فیصل آباد ٹیچنگ ہسپتال غلام محمد آباد کی سٹاف نرس شازیہ حسن نے بتایا کہ وہ وارڈ میں ڈیوٹی سرانجام دے رہی تھی کہ مریض کے لواحقین سکینہ بی بی اور یٰسین وغیرہ نے وارڈ میں داخل ہوتے ہی اسکو گالم گلوچ شروع کر دی اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے یونیفارم پھاڑ دی، حراساں کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں تو موقع پر موجود دیگر سٹاف نے مریض کے لواحقین کو پکڑ کر حوالہ پولیس کر دیا’ پولیس نے سٹاف نرس کو تشدد کا نشانہ بنانے’ یونیفارم پھاڑنے اور سرکاری امور میں مداخلت کرنے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں