4

معمولی تلخ کلامی پر ایک شخص کلہاڑی کے وار سے زخمی

گوجرہ( نامہ نگار)معمولی تلخ کلامی پرایک شخص کو کلہاڑی کے وار کرکے شدید زخمی کر دیاگیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر283ج ب کاکاشف ندیم اڈا دواکھڑی سے اپنے گھر کی طرف جارہاتھاکہ راستہ میں گائوں کا سلطان مسلح کلہاڑی آگیا جس نے اس پر کلہاڑی سے وار کر کے اس کو شدید زخمی کر دیا اور ملزم موقع سے فرارہوگیا زخمی کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیاگیا جہاں پر طبی امدادکی فراہمی جاری ہے ۔وجہ عناد معمولی تلخ کلامی بیان کی جاتی ہے صدر پولیس گوجرہ مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں