73

معمولی جھگڑے پرمسلح افراد کی فائرنگ ، نوجوان قتل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ روشن والا سے علاقہ 235 رب میں معمولی جھگڑے پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں صداقت’ کاکا ساہی’ عرفان وغیرہ کیخلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی’ 235 رب کے رہائشی فاروق نے بتایا کہ اس کا بھتیجا شان علی ولد عاشق علی سکنہ احمد نگر کام کے سلسلہ میں 235 رب گیا ہوا تھا جہاں پر مذکورہ ملزمان کے ساتھ معمولی تلخ کلامی ہو گئی تو مشتعل ملزمان نے فائرنگ کر دی، گولیاں لگنے سے شان علی موقع پر ہی دم توڑ گیا تو ملزمان ہوائی فائرنگ اور دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں