3

مقدس اوراق کی حفاظت کیلئے اقدامات کیے جائیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)انجمن تاجران بیرون چنیوٹ بازار کے صدر شیخ حاجی محمد عمران نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اعلی حکام اور ضلعی انتظامیہ خدا کے لئے ان چیزوں پر غور کریں کہ مقد س اوراق و الفاظ ، قرانی آیات و الے اخبارات اور کا غذات کو مختلف اشیاء کے ڈھاپنے اور لپیٹنے کیلئے ان مقدس کا غذات کا بے دریغ استعمال کیا جاتا ہے ، اس غیر اخلاقی عمل کی روک تھام کیلئے نے اوراق مقدسہ کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے دفعہ144 کا نفاذ کر دیا ہے ، دفعہ 144 کے تحت مقد س اوراق و الفاظ ، قرانی آیات و الے اخبارات اور کا غذات کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے ، جس کے تحت مقد س اوراق و الفاظ ، قرانی آیات و الے اخبارات اور کا غذات کی بے حرمتی کے غیر اخلاقی عمل میں ملوث افراد کے خلاف دفعہ 144 کے تحت سخت قانونی کاروا ئی عمل میں لائی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں