108

ملک سیاسی انتشار اورمعاشی بدحالی کا متحمل نہیں ہوسکتا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سابق چیئر مین بیت المال پاکستان و مر کزی سینئر رہنما پیپلز پارٹی زمرد خان نے کہا ہے کہ ملک سیا سی انتشار اور معاشی بد حالی کا متحمل نہیں ہے پی ٹی آئی حواریوں کو پہلے ملک و قوم کا سوچنا چاہیے آج پوری قوم معاشی بد حالی اور بے لگام مہنگائی، یوٹیلیٹز بلوں سے سخت پریشان ہے ملک کی تما م سیا سی قوتوں کو سر جوڑکر عوامی مشکلات کا حل نکالنا چاہیے کیا عمران خان جو اپنے سیاسی مخالفین کے ساتھ ہاتھ ملانے تک کے لیے تیار نہ تھے اپنے آپ کو بدلنے کے لیے تیار ہوں گے؟ آئندہ کے لیے ایک ایسے روڈ میپ پر ضرور بات ہو سکتی ہے اور ہونی بھی چاہیے کہ ہم ماضی کی غلطیاں بار بار نہ دہرائیں سیاستدان مل بیٹھ کر آئین کے مطابق رولز آف دی گیم پر اتفاق کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں