4

منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون

سمندری (بیورو چیف) تھانہ سٹی پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیوں کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لیں پولیس تھانہ سٹی نے مختلف مقامات سے عرفان۔محسن اور شاہد تین منشیات فروشوں کو گرفتار کیا اور ان کے قبضہ سے مجموعی طور پر دو کلو ایک سو گرام ہیروئن اور ایک کلوچار سو چالیس گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے انہیں پابند سلاسل کر دیا ہے پولیس ترجمان کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ بلا تعطل جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں