3

منڈی صادق گنج میں مضر صحت سلانٹی پاپٹر کی فروخت ،کمسن بچے متاثر

منڈی صادق گنج ( نامہ نگار)دونمبر مضر صحت سلانٹی پاپڑ کی فروخت عام کمسن بچے شدید متاثر’ ناقص گھی اور کیمیکل زدہ مصالحہ جات کے باعث بچے انتڑیوں اور پیٹ کی شدید بیمااریوں کا شکار’ مین بازار سمیت شہر بھر دوکانیں دو نمبر اور مضرصحت سلانٹی پایڑوں سے بھری پڑی ہیں ، ان کی تیاری میں انتہائی ناقص گھی کے ساتھ ساتھ ایسے مضر صحت مصالحے استعمال کئے جا رہے ہیں کہ جو بچوں کے لئے انتہائی حد تک خطرنا ک ہیں ، بازار میں دوکانوں پر ایسے بھی پاپڑوں کے سٹاک موجود ہیں جو کہ پڑے پڑے خراب ہو چکے ہیں اور ان کو کھولنے پر ان سے بدبو بھی آتی ہے تا ہم دوکاندار پھر بھی ان کی فروخت جاری رکھے ہوئے ہیں معصوم اور کمسن بچوں کی صحت ان دونمبر اور سخت پاپڑ وں سے انتہائی حد تک متاثر ہورہی ہے ، ان کو کھانے سے بچے پیٹ اور انتڑیوں کی شدید بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں ، جس کے باعث بچوں کوشدید اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور والدین کو مہنگے علاج کروانے پڑتے ہیں ، متعلقہ حکام کی جانب سے بھی ان دو نمبر اورمضرصحت سانتی پاپڑوں کو چیک نہیں کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں