39

موسم تبدیلی کے باوجود نمونیا کاخطرہ برقرار ، مزید10بچے جاں بحق

لاہور(بیوروچیف)موسم کی تبدیلی کے باوجود نمونیہ کا خطرہ بدستور برقرار، کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ موسم تبدیل ہو گیا تاہم نمونیہ نے جان نہ چھوڑی ،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب میں نمونیہ سے9بچے جبکہ لاہور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 1بچہ جاں بحق ہوا دوسری طرف نمونیہ کے کیسسزمیں اضافہ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ واضح رہے کہ رواں برس میں اب تک لاہور میں نمونیا سے57بچوں کی زندگی کے چراغ بجھے اور 2903 بچے نمونیاکاشکار ہوئے ہیں۔ پنجاب بھر میں رواں برس نمونیا سے 284 بچے جاں بحق ہوئے جبکہ مجموعی طور پر 16203بچے نمونیا سے متاثر ہوئے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں