35

موٹروے پولیس کا بڑا فیصلہ۔ ڈرائیور کیساتھ مسافر بھی سیٹ بیلٹ باندھیں گے

لاہور (بیوروچیف) موٹروے پولیس کا بڑا فیصلہ ،اب ڈرائیور کے ساتھ مسافر بھی سیٹ بیلٹ باندھیں گے۔تفصیلات کے مطابق مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر موٹر وے پولیس نے بڑا فیصلہ کر لیا،پبلک ٹرانسپورٹ میں تمام سواریوں کے لیے سیٹ بیلٹ باندھنا لازمی قرار دیدیا ۔ خلاف ورزی پر جرمانہ اور موٹروے میں داخلہ ممنوع ہوگا۔ اس سے قبل سفر کرنے والے ڈرائیور کے لئے سیٹ بیلٹ لازمی قرار دیا گیا تھا لیکن اب ڈرائیورز کے ساتھ مسافروں کو سیٹ بیلٹ باندھنا ہو گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں