46

مہنگے داموں کھاد فروخت کرنیوالوں کیخلاف مقدمات

جڑانوالہ(نامہ نگار)کاشتکاروں کی شکایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع جڑانوالہ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مہنگے داموں کھاد فروخت کرنیوالے 2دکانداروں کیخلاف الگ الگ مقدمہ درج کروا دیا،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گائوں چک نمبر 77 ر-ب کے رہائشی چوہدری طارق جاوید نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع جڑانوالہ کو تحریری طور پر درخواست گزاری کہ غلہ منڈی میں اقبال سپرے سنٹر پر کھاد موجود ہونے کے باوجود دکاندار نے کھاد دینے سے انکار کر دیا ہے جس پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع رضوان عامر خان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ دکان کو چیک کیا تو دکاندار زراعت توسیع کی ٹیم کو دیکھ کر وہاں سے فرار ہو گیا جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع رضوان عامر خان نے دوسری کارروائی میں تھانہ صدر کی حدودِ اڈا چکو موڑ پر مہنگے داموں کھاد فروخت کرنے کی پاداش پر دکاندار رمضان کو حراست میں لے لیکر پولیس کے حوالے کر دیا ہے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع رضوان عامر خان کا کہنا ہے کہ یوریا کھاد کا کوئی بحران نہیں ہے مصنوعی قلت کا بہانہ بنا کر مہنگے داموں یوریا کھاد کی فروخت میں ملوث دکاندار کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں کسی کو بھی کسانوں کاشتکاروں کا مالی استحصال نہیں کرنے دیں گے کاشتکاروں زمینداروں کو سرکاری نرخوں پر کھاد کی فراہمی یقینی کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں پولیس تھانہ سٹی اور تھانہ صدر پولیس نے الگ الگ مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں