96

میاں انوار الحق صدر ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد ، رانا مرتضیٰ حکیم سیکرٹری منتخب ، حامیوں کاجشن

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)میاں انوار الحق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد کے صدر اور رانا مرتضیٰ حکیم سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ چوہدری نعیم فیروز گوجر نائب صدر شکیلہ حمزہ کھرل فنانس سیکرٹری بن گئیں۔ تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد کے انتخابات گزشتہ روز منعقد ہوئے اس موقع پر سکیورٹی کے سخت ترین اقدامات کئے گئے تھے۔ بار میں بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ووٹنگ کی گئی۔ صدر بار کی سیٹ پر چار امیدوار تھے جن میں سے جماعت اسلامی کے رہنما میاں انوار الحق صدر 959 ووٹ لے کر صدر بار منتخب ہوگئے ان کے مدمقابل چوہدری مجاہد حسین پنسوتا کو 904 ووٹ۔ رائے سیف الرحمن بھٹی کو 895 ووٹ اور موجودہ صدر بار رانا شاہد منیر منج کو 472 ووٹ ملے۔ اسی طرح نوجوان قیادت رانا مرتضیٰ حکیم 842 ووٹ لے کر سیکرٹری بار فیصل آباد منتخب ہوگئے۔ چوہدری نعیم فیروز گوجر 1274 ووٹ لے کر نائب صدر۔ چوہدری شاہد علی وڑائچ 955 ووٹ لے کر جوائنٹ سیکریٹری۔ ملک محمد ذیشان کھوکھر 889 ووٹ کے ساتھ لائبریرین سیکرٹری اور شکیلہ حمزہ کھرل 2067 ووٹ لے کر فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئیں۔ جیتنے والے امیدواروں کے حامیوں کی جانب سے زبردست ہوائی فائرنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے جشن منایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں