57

نامعلوم افراد نے فارم سے مچھلیاں چوری کرلیں

منڈی صادق گنج(نامہ نگار)مچھلی فارم سے مچھلی چوری،منڈی صادق گنج کے رہائشی شیخ سلمان نے پولیس کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میں نے موضع بھیڈ والا میں صادقیہ کینال کیساتھ مچھلی فارم بنا رکھا ہے جس سے دو دن قبل رات کے وقت چور تقریباً دو لاکھ روپے کی مچھلی چوری کر کے لے گئے، پولیس نے فارم سے مچھلی چوری کرنے والے افراد کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں