56

نامعلوم شخص نے لاکھوں کا سامان چوری کر لیا

کمالیہ(نامہ نگار)نامعلوم شخص نے گھر میں گھس کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا، مقدمہ درج۔تفصیل کے مطابق امجدعلی سکنہ محلہ روشن شاہ نے تھانہ سٹی کمالیہ میں تحریری درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ گھر کی چھت پر موجود تھے میں گیٹ کھلا ہوا تھا نامعلوم شخص نے گھر میں داخل ہوکر نقدی،سونااور قیمتی کاغذات کل مالیت چار لاکھ دس ہزارروپے چوری کرلیے جس پر امجد علی کی درخواست پر تھانہ سٹی کمالیہ نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں