45

نامعلوم چورمختلف وارداتوں میں قیمتی سامان لیکرفرار

گوجرہ(نامہ نگار)نامعلوم چور مختلف وارداتوں میں مال وزچوری کر کے فرارہو گئے۔ معلوم ہواہے کہ چک نمبر297ج ب کے آصف علی کے اہل خانہ کی غیر موجود گی میں نامعلوم چور گھرمیں داخل ہو گئے اور کمرے کا تالہ توڑ کرالماری سے1لاکھ 84ہزارروپے نقدی چوری کرلی۔علاوہ ازیں شریف پورہ کے جاویدپیغانی نے اپنے سروس اسٹیشن پر 35ہزارروپے مالیت کا لال پمپ نصب کیا ہو اتھاکہ جسے نامعلوم چوروں نے چوری کر لیا۔دریں اثناچک نمبر364ج ب کا عبدالباسط اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر شاپنگ کیلئے شہر آیا اورموٹر سائیکل دکان کے باہر کھڑاکر کے اندر چلا گیا جس کی عدم موجود گی کا فائدہ اٹھاتے ہو ئے نامعلوم چور نے اس کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔ اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں