5

نبی کریمۖ کے اخلاق سے متاثر ہو کر لوگ مسلمان ہوئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)عالمی مبلغ اسلام، معروف اسلامی سکالرمولانا طارق جمیل سے صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی کی ملاقات ۔ مختلف دینی و علمی امور پر باہمی تفصیلی گفتگو۔عالمی مبلغ مولانا طارق جمیل نے کہا کہ متحرک معاشروں میں جامعات علماء کرام اور دانشوروں کی حیثیت ایک ایسے اجتماعی ادارے اور تھینک ٹینک کی طرح ہوتی ہے جو ملک و قوم کو درپیش چیلنجوں پر غور کرکے ان کے حل کی راہیں تلاش کریں۔ انتہاء پسندی کے خاتمے اور اسلام کے زریں اصولوں کی روشنی میں ایک متعدل اسلامی معاشرے کی تشکیل میں منبر و محراب اپنا کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔ بین الاقوامی حالات کا تقاضا ہے کہ تنگ نظری ، نسل پرستی اور ایسے ہی دیگر تعصبات سے نوجوان نسل کو نجات دلائی جائے اور تمام انسانی دنیا کیلئے ایسا کامل دین پیش کیا جائے جو تعصبات سے بالاتر ہو کر ذاتوں ، گروہوں، نسلوں اور طبقوں کے امتیاز سے بری ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں