38

نجی سکولز کی رجسٹریشن اتھارٹی کے ممبر تبدیل

ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر فیصل آباد نے پرائیویٹ سکولز کی رجسٹریشن اتھارٹی کے دو ممبر تبدیل کر دئیے،ندیم سندھو،میاں شکیل ایڈووکیٹ کو نامزد کر دیاگیا،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر فیصل آباد نے پرائیویٹ سکولز کی رجسٹریشن اتھارٹی کے ممبر چیرمین ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز پاکستان خالد حیات کموکا اور والدین کی جانب سے ممبرو چیرمین آل پاکستان پرائیویٹ سکولز الائنس صداقت حسین لودھی کو ہٹاکر پرائیویٹ سکولز فورم پنجاب کے سرپرست چوہدری ندیم سندھو کو نجی تعلیمی اداروں کی سیٹ اور والدین کی جانب سے میاں شکیل احمد ایڈووکیٹ کو نامزد کر دیا پرائیویٹ سکولز سے متعلقہ ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی کی میٹنگ میں پرائیویٹ سکولز اور والدین کی نمائندگی کریں گے ،پرائیویٹ سکولز فورم پنجاب کے چیرمین رانا شاہد مقرب کی سربراہی میں حاجی جاوید اقبال،میاں ندیم شہزاد،فتح محمد صابر،رانا جابر رشید،چوہدری گلزار حسین،رانا خلیل احمد،محمد اسلم بٹ،ملک طارق،شیخ غلام سرور،زاہد رشید بسرا،جاوید انصاری،عارف سندھو،حافظ شاہد،نعمان ریاض،حافظ عبدالوھاب،بابر سہیل و دیگر نے چوہدری ندیم سندھو اور میاں شکیل ایڈووکیٹ کو مبارکباد اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا جس پر انہوں میں وفد کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں