2

ندیم عباس قمر ایک سچے، نڈر اور با کردار صحافی تھے

کمالیہ(نامہ نگار )پاکستان تحریک انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے پریس کلب کمالیہ کا دورہ کیا اور پریس کلب کے صدر و سینئر صحافی ندیم عباس قمر کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔ ریاض فتیانہ کا کہنا تھا کہ ندیم عباس قمر ایک سچے ، نڈر اور باکردار صحافی تھے ، ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم این اے ریاض فتیانہ نے کہا کہ یہ عوام کا اعتماد اور خاندان کی خوش قسمتی ہے کہ وہ ساتویں مرتبہ ایوان کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی کا انحصار انسانی ترقی پر ہے ، اسی سوچ کے تحت کمالیہ شہر کو تعلیم یافتہ بنانے کے لیے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی اور یونیورسٹی آف کمالیہ کا قیام عمل میں لایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں