36

نشے میں دھت ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر کار چڑھادی ، 2بھائی ہلاک ، 3زخمی

کراچی(بیوروچیف) کراچی میں تیز رفتار کار نے فٹ پاتھ پہ سوئے ہوئے5بھائیوں روند ڈالا، حادثے میں2بھائی ہلاک اور3زخمی ہوگئے، ڈرائیور مبینہ طور پر نشے میں تھا، عینی شاہد نے واقعہ دو کاروں کی ریس کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔ناگن پل کے پاس تیز رفتار کار فٹ پاتھ پہ سوئے ہوئے5بھائیوں پر چڑھ گئی، جس سے 8برس کا اشوک اور اسکا بائیس برس کا بھائی بالی ہلاک ہوگئے’17برس کا سری رام، 14 برس کا سیتا رام اور 7 برس کا لالی زخمی ہوئے، ہلاک بالی شادی شدہ اور 1 بچے کا باپ تھا۔حادثے میں بچ جانے والے چھٹے بھائی ستارہ نے بتایا کہ وہ اور اسکے بھائی سبزی اور فروٹ کے ٹھیلے لگاتے ہیں، واقعہ کے وقت فٹ پاتھ پہ 6 خاندانوں کے لوگ سورہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں