لاس اینجلس (شوبز نیوز) امریکی پاپ اسٹار برٹنی اسپیئرز کو امریکی شہر لاس اینجلس میں نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کے الزم میں گرفتار کرلیا گیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 44 سالہ گلوکارہ کو بدھ کی رات وینٹورا کانٹی شیرف ڈپارٹمنٹ نے نشے کی حالت میں گرفتار کیا تھا۔ تاہم، انہیں پولیس حراست سے رہا کر دیا گیا، جس کی تصدیق قانونی دستاویزات اور امریکی میڈیا رپورٹس میں کی گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق کیلیفورنیا ہائی وے پٹرول کو ایک سیاہ رنگ کی بی ایم ڈبلیو کے بارے میں اطلاع ملی جو تیز رفتاری سے چل رہی تھی۔




