56

نہروں کی بھل صفائی کے کام کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جائے ، کمشنر محمد اجمل بھٹی

سرگودہا (بیوروچیف)کمشنر سرگودھا ڈویژن محمد اجمل بھٹی نے نہروں کی بھل صفائی کی مہم کا جائزہ لینے کیلئے جھال چکیاں خوشاب روڈ اور مٹھہ لک نہروں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنگ انجینئر اویس بیگ سمیت متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ نہروں کی بھل صفائی کے کام کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جائے اور بھل صفائی کے دوران نکلنے والی مٹی سے نہروں کے ٹوٹے کنارے مضبوط کیے جائیں۔ انہوں نے انہار افسران اور فیلڈ سٹاف پر زور دیا کہ وہ اپنے فرائض جانفشانی سے ادا کریں اورتمام کام کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تاکہ ٹیل کے کاشتکاروں کونہری پانی کی دستیابی میں آسانی ہو۔ اس موقع پر کمشنر کو بریفنگ میں بتایاگیاکہ سرگودہا زون میں کل 159 نہروں میں سے 115 نہروں کی بھل صفائی شروع ہو چکی ہے او راب تک 250 کینال میل نہروں سے تقریباً 48 لاکھ کیوبک بھل نکالی جاچکی ہے جبکہ سرگودہا زون میں کل 972 میل کینال نہروں سے بھل نکالنے کا ہدف مقرر کیاگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں