51

نیشنل ہائی وے پر حادثہ’ 2 افراد جاں بحق

ساہیوال(بیوروچیف) نیشنل ہائی وے پرٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔حادثہ ہڑپہ کے نزدیک پیش آیا جہاں تیز رفتار جیپ، ٹرالر سے ٹکرا گئی۔۔افسوسناک حادثے میں 47 سالہ سالار شاہ اور 45 سالہ عالم شیرموقع پر جاں بحق ہو گئے زخمیوں میں بشیر۔اکرم۔سعید شامل ہیں جنہیں ٹیچنگ اسپتال شفٹ کر دیا گیا ہے جاں بحق ہونے والوں تعلق ہڑپہ کے گائوں دولہ بالا سے بتایا جا رہا ہے زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے ہڑپہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں