73

ن لیگ ، پیپلز پارٹی میں شراکت اقتدار کی بجائے ورکنگ ریلیشن کا فارمولا طے

اسلام آباد(بیوروچیف) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)نے حکومت سازی کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن)اور کے ساتھ تعاون کا اعلان کردیا ہے تاہم دونوں جماعتوں کے دومیان اقتدار میں شراکت کے بجائے ورکنگ ریلیشن قائم کرنے کا فارمولا طے پاگیا ہے، جس کے تحت مختلف معاملات پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔پی پی پی کے سی ای سی اجلاس میں طے پایا ہے کہ پی پی پی مسلم لیگ (ن)سے اقتدار میں شراکت داری کے بجائے ورکنگ ریلیشن شپ فارمولے کے تحت پی پی پی وفاق اور پنجاب میں وزارتیں نہیں لے گی جبکہ پی پی پی وزیراعظم کے لیے مسلم لیگ (ن)کی حمایت کرے گی۔ورکنگ ریلیشن کے تحت صدر مملکت کے الیکشن میں آصف علی زرداری کا مقابلہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے نامزد امیدوارکے ساتھ ہوگا اور مسلم لیگ (ن)اپنا امیدوار کھڑا نہیں کرے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں