وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ضلع ٹوبہ کو مثالی بنانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ضلع کو خوبصورت اور سرسبز بنانے کے لیے اقدامات تیزی سے جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر علی سمیر کی زیر نگرانی ضلع بھر کی گرین بیلٹوں میں پودے لگانے کا عمل جاری ہے۔پودے لگانے کی اس مہم کا مقصد ماحول کو سرسبز بنانا، فضائی آلودگی میں کمی لانا اور عوام کو بہتر اور خوشگوار ماحول فراہم کرنا ہے۔ اس مہم میں تمام متعلقہ محکمے بھرپور حصہ لے رہے ہیں اور شہریوں کو بھی اس میں شامل کیا جا رہا ہے تاکہ ماحول دوست طرز زندگی کو فروغ دیا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے اس موقع پر کہا کہ یہ منصوبہ ضلع کی خوبصورتی بڑھانے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر علی سمیر نے کہا کہ گرین بیلٹوں کی بحالی اور پودے لگانے کے عمل کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے گا تاکہ مستقبل میں اس کے بہترین نتائج حاصل ہو سکیں۔شہریوں نے حکومت پنجاب کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے منصوبے نہ صرف ماحول کو بہتر بناتے ہیں بلکہ آئندہ نسلوں کے لیے بھی فائدہ مند ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں