وزیر اطلاعات سے PFUJ کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد (بیورو چیف)وفاقی وزیر اطلاعا ت عطاء اللہ تارڑ سے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے وفد نے ملاقات کی جس میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی تنخواہوں سمیت واجبات کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے ساتھ میڈیا ورکرز کی تنخواہوں کی ادائیگی کے حوالے سے پہلے ہی بات چیت ہو چکی ہے، چینلز کے واجبات کی منظوری دی جا چکی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے کہاکہ آئندہ چند روز میں یہ معاملہ اپنے منطقی انجام تک پہنچ جائے گا، میڈیا مالکان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ عید سے پہلے تمام واجبات ادا کئے جائیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت بھی اس سلسلے میں اپنی کمٹمنٹ پر عمل کرے گی تاکہ صحافیوں کو وقت پر فائدہ پہنچے۔وفد کے ارکان نے وفاقی وزیر اطلاعات کے اقدام کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں