55

وکلاء کی جانب سے رانا ریاض کی حمایت کا اعلان

کمالیہ(نامہ نگار) کمالیہ بار ایسوسی ایشن کے سینئر ممبران محبوب عالم کاٹھیہ ایڈووکیٹ اور ابوزر علی خان کھرل ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کمالیہ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2024 میں راوی لائرز گروپ کے صدارت کے امیدوار رانا ریاض علی خاں کی مکمل سپورٹ کر رہے ہیں اور انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے کمالیہ بار کے سابق صدر بھی رہ چکے ہیں انہوں نے وکلا برادری اور بار کی بہتری کے لیے بے پناہ کام کیا ہے اسی جذبے کے تحت وکلا کی ایک بڑی تعداد ان کے ساتھ ہے کامیابی ہمارے قدم چومے گی وکلا برادری کے حقوق کے لیے کام کریں گے وکلا کا کردار ہمیشہ مثالی رہا ہے ہم انہیں یقین دلاتے ہیں کہ وکلا کی بہتری کے لیے جس قدر ممکن ہو سکا کام کریں گے وکلا برادری ہمارے صدارت کے امیدوار رانا ریاض علی خان کو ووٹ دے کر کامیاب کروائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں