76

وکٹ کیپر بیٹر حسیب اللہ قومی T20 ٹیم میں شمولیت پر پرجوش

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 ٹیم میں منتخب ہونے والے نوجوان وکٹ کیپر بیٹر حسیب اللہ نے کہا ہے کہ قومی ٹیم میں شمولیت پر پرجوش ہوں۔انکا کہنا تھا کہ ہر کھلاڑی کی طرح ان کا بھی خواب تھا کہ پاکستان ٹیم کا حصہ بنوں۔حسیب اللہ نے کہا کہ ڈومیسٹک پرفارمرز کو سلیکٹ کیا جارہا ہے جو اچھی بات ہے ، ڈومیسٹک کرکٹ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے ۔ نوجوان بیٹر کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان سے پاکستان ٹیم میں منتخب ہونے والا دوسرا کھلاڑی بنا ہوں، بلوچستان اکیڈمی میں نئے لڑکوں کی تعداد بڑھ گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں