61

ٹریفک حادثہ میں 2جاں بحق ، خاتون کی خود کشی ، ڈکیتی مزاحمت پر 2افراد زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گھریلو جھگڑے پر شادی شدہ خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی، ٹریفک حادثات میں 2افرادجاں بحق’ خاتونسمیت3افراد زخمی، ڈکیتی مزاحمت پر2 افراد لہولہان’3نوجوانوںکی دوشیزہ سے اجتماعی زیادتی’ 2نوجوانوں سمیت 6خواتین کو اغواء کر لیا گیا، ڈی ٹائپ کے علاقہ شریف چوک میں 10لاکھ روپے بھتہ نہ دینے پر تاجر کو سنگین نتائج کی دھمکیاں، گھریلو جھگڑوں سے تنگ آ کر 367 گ ب کی رہائشی رمشا بی بی زوجہ لیاقت علی نے زہریلی گولیاں نگل لیں، حالت غیر ہونے پر ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گئی، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ 80 ج ب کا رہائشی رحمت علی اپنی اہلیہ نسیم بی بی اور عزیزہ آسیہ بی بی زوجہ فقیر حسین کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ جب وہ جھنگ روڈ سدھار بائی پاس کے قریب پہنچا تو مخالف سمت سے آنیوالے تیز رفتار موٹرسائیکل سوار خادم حسین ولد لال حسین سکنہ نڑوالا روڈ سے ٹکرا کر بری طرح زخمی ہو گئے، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی تو رحمت علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ چکا تھا جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔ تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ زاہر پیر دربار کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر لگنے سے 35سالہ نامعلوم شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔ حادثے کا مرتکب ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا’علاوہ ازیں ڈاکوئوں کے مسلح گروہ نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر اویس ولد ریاض سکنہ 88 ج ب کو گولی مار کر بری طرح زخمی کر دیا اور ڈجکوٹ کے قریب مسلح ڈاکوئوں نے موبائل فون چھیننے کے دوران مزاحمت کرنے پر 19سالہ نذیر احمد اور بشیر احمد کو پسٹل کے بٹ مار کر بری طرح لہولہان کر دیا’ جھنگ بازار کے علاقہ قاسم آباد کے رہائشی فیصل تقی نے بتایا کہ اس کا چچا میاں ولید گھر سے کام پر گیا واپس نہ آیا ہے۔ ڈگلس پورہ کے فلک شیر نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان نے اسکے بھائی اکرم کو اغواء کر لیا۔ غلام محمدآباد کے علاقہ 217 رب کے رہائشی نصیر احمد نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ اوباش ملزمان بشیر احمد وغیرہ نے اسکی بھابھی شہناز بی بی کو اغواء کر کے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا کر فرار ہو گئے۔ ملت ٹائون کے علاقہ 202 رب کی صوبیہ بی بی نے بتایا کہ اوباش ملزم ساجد نے اسکی بیٹی کو ہوس کا نشانہ بناتا رہا۔ صدر کے علاقہ 226 رب کے رہائشی ندیم اشرف کا کہنا ہے کہ ملزمان بلال وغیرہ نے سبز باغ دکھا کر اسکی اہلیہ عاصمہ بی بی کو اغواء کر لیا۔ تھانہ کُر کے علاقہ 597 گ ب کے رہائشی غلام محی الدین نے بتایا کہ اوباش ملزم اقبال وغیرہ نے اسکی ہمشیرہ کو اغواء کر لیا۔ کھرڑیانوالہ کے علاقہ بلال ٹائون کے رہائشی محمد بلال نے بتایا کہ اوباش ملزمان قاسم وغیرہ نے اسکی اہلیہ حناء کو اغواء کر لیا۔ 68 رب کے رہائشی مختار احمد نے پولیس کو دی جانیوالی درخواست میں بتایا کہ اسکی بیٹی رمضانہ بی بی میٹرک کے پیپر دینے 97 رب اڈا جوہل سنٹر پر گئی اور واپس نہ آئی، تلاش کرنے کے باوجود اس کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔ علاوہ ازیں ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ شریف چوک کے رہائشی نعیم نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ مسلح ملزمان دکان میں داخل ہوئے اور ایک نے اپنا تعارف ڈاکٹر عادل کے نام سے کروایا اور 10لاکھ بھتہ کا مطالبہ کیا۔ رقم نہ دینے پر اہل خانہ کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیں۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں