10

ٹوبہ کی تمام تحصیلوں میں پلس پراجیکٹ کے تحت پارسل میپنگ سروے

کمالیہ(نامہ نگار)پنجاب بھر کی طرح ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تمام تحصیلوں میں پلس پراجیکٹ کے تحت پارسل میپنگ سروے جاری ہے ، جس میں زمینوں کے ریکارڈ کو جدید خطوط پر کمپیوٹرائزڈ کرنے کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے ۔ ڈرون ٹیکنالوجی کو سیف سٹی پراجیکٹس کے تحت آپریٹ کیا جائے گا۔سروے کی نگرانی ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کر رہے ہیں جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ، اسسٹنٹ کمشنر پیر محل، اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ اور اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ اپنے اپنے علاقوں میں سروے ٹیموں کی سربراہی کر رہے ہیں۔ تمام تحصیلوں کے انچارج فرمان جٹ کی زیر نگرانی ٹیموں نے سروے کا بھرپور آغاز کر دیا ہے ۔بورڈ آف ریونیو/محکمہ مال کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ چک/موضع کمالیہ شہر میں پلس پراجیکٹ کے تحت پارسل میپنگ سروے کیا جا رہا ہے ۔ محکمہ مال کی خصوصی ٹیمیں گھر گھر جا کر زمینوں سے متعلق ریکارڈ اکٹھا کریں گی۔ یہ سروے مکمل طور پر مفت ہے اور اس کے لیے شہریوں سے کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔اہل علاقہ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سروے ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ زمینوں کا ریکارڈ درست اور شفاف طریقے سے کمپیوٹرائزڈ نظام میں منتقل کیا جا سکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں