پارکنگ کی جگہ فراہم کئے بغیر نقشہ منظور نہ کیا جائے،ڈپٹی کمشنر ٹوبہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مجموعی طور پر نقشہ جات منظوری، کنورڑن فیسوں کے حوالے سے 11کیس پیش کئے گئے ، اجلا س میں مختلف تکنیکی پہلوئوں اور قواعد و ضوابط کا جائزہ لینے کے بعد قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے کیسز کی منظوری دے دی گی جبکہ کیس قواعد و ضوابط اور شرائط پر پورا نہ اترنے والے کیسز کو مزید کاروائی کے لئے موخر کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کمرشل سرگرمیوں کا فروغ ناگزیر ہے ، نقشہ جات، کنورڑن فیسوں کی منظوری سے قبل تمام قواعدو ضوابط کو ملحوظ خاطر رکھا جائے اور خاص طور پر پارکنگ کی جگہ فراہم کئے بغیر کوئی نقشہ منظور نہ کیا جائے۔ڈپٹی کمشن نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی ایک موثرفورم ہے جسے ممبران کی مشاورت سے مزید فعال کیا جائے گا تاکہ مستقبل کی منصوبہ سازی میں کوئی ابہام باقی نہ رہے۔انہوں نے کہا کہ تمام ممبران آزادانہ طور پر اس کمیٹی میں اپنی آرائ دیں تاکہ بہتر فیصلے کئے جا سکیں۔اجلاس میں چیف افسران میونسپل کمیٹیز / ضلع کونسل سمیت ٹریفک پولیس، ہائی ویز بلڈنگ، ہاوسنگ، ماحولیات اور دیگر متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں