14

پاکستان میںHIVکے مریضوں کی تعداد 3لاکھ30ہزار سے تجاوز

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) عالمی یومِ ایڈز کے موقع پر پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن(PSIM)، فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی (FMU)اور پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے باہمی اشتراک سے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا، جو ایف ایم یو او پی ڈی سے شروع ہو کر وائس چانسلر آفس تک گئی۔ واک کی قیادت پروفیسر ظفر علی چوہدری، پروفیسر عامر شوکت، ڈاکٹر محمد عرفان اور ڈاکٹر نازیہ نے کی۔ شرکا نے ایسے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ایچ آئی وی سے بچا کی مختلف حفاظتی تدابیر درج تھیں۔ اس موقع پر چیپٹر ہیڈ PSIM ڈاکٹر محمد عرفان نے کہا کہ ایچ آئی وی اور ایڈز میں واضح فرق ہے؛ ایچ آئی وی ایک وائرس ہے جیسے ہیپاٹائٹس بی اور سی کے وائرس، جبکہ ایڈز اس انفیکشن کی ایسی پیچیدگی ہے جس میں مدافعتی نظام انتہائی کمزور ہوجاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دنیا میں ایچ آئی وی کے مریضو ں کی تعداد 4 کروڑ جبکہ پاکستان میں تعداد 3لاکھ 30ہزار ہے، بدقسمتی سے ان میں سے صرف 81ہزار نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام میں رجسٹرڈ ہیں اور محض 58ہزار باقاعدگی سے ادویات لے رہے ہیں، جبکہ باقی غیرعلاج یافتہ مریض بیماری کے پھیلا کا ذریعہ بن رہے ہیں۔ پروفیسر عامر شوکت نے کہا کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے اور ایچ آئی وی سے بچا کے لیے بنیادی حفاظتی اقدامات جیسے اسکریننگ کو معمول بنانا، غیرمحفوظ جنسی تعلقات سے پرہیز، ایک سے زائد ساتھی رکھنے سے گریز، خون کی منتقلی ہمیشہ اسکرینڈ خون سے کرنا، سرنج اور انجیکشن دوبارہ استعمال نہ کرنا، حجامت اور ڈینٹل آلات ہمیشہ جراثیم سے پاک استعمال کرنا، نشہ آور ادویات خصوصا آلودہ انجیکشن شیئر کرنے سے مکمل پرہیز، اور دورانِ حمل و پیدائش ماں سے بچے میں منتقلی کی روک تھام شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں