29

پاکستان کشمیریوں کی سفارتی حمایت کرتا رہیگا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) وائس چیئرمین مرکزی تنظیم تاجران پاکستان ،وائس چیئرمین انجمن تاجران سٹی رجسٹرڈ فیصل آبادملک اسامہ سعیداعوان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کے حصول تک اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کرتا رہے گا۔ یومِ الحاقِ پاکستان کے موقع پر خصوصی پیغام میںانہوں نے کشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کی جائز جدوجہد اور پاکستان کے ساتھ الحاق کے تاریخی فیصلے کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈا لتے ہوئے کہا کہ 19 جولائی 1947 کا دن ریاست جموں و کشمیر کی تاریخ میں ایک فیصلہ کن موڑ تھا جب ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے پاکستان کے ساتھ الحاق کا فیصلہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں