49

پاکستان کو دنیا کی سپرطاقت بننے سے کوئی نہیں روک سکتا

کمالیہ (نامہ نگار) امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 107ائیر مارشل ریٹائرڈ سید اظہر حسن نے کہا ہے کہ نوجوان نسل قائداعظم کے فرمان ایمان اتحاد تنظیم پر عمل پیرا ہو تو پاکستان کو دنیا کی سپر طاقت بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ہماری یوتھ دنیا کے مقابلے میں ذہانت میں چوتھے نمبر پر ہے اس لئے ہماری تمام امیدیں نئی نسل پر ہیں اسکو تمام تر توجہ تعلیم پر دینی چاہیے۔ اعلی تعلیم یافتہ اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نوجوان بہتر مستقبل کے ضامن ہیں جو ملک وقوم کو درپیش مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوجوانوں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ یونیورسٹی سمیت جامعات کو چاہیے کہ طلبہ کی اس طرح رہنمائی کریں کہ وہ درپیش معاشی و معاشرتی مسائل کو گہرائی سے دیکھیں اور ان مسائل کے حل کے لئے کوشاں رہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں