4

پریم یونین کا وفد3دسمبر کو کراچی کے دورے پر روانہ ہو گا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پریم یونین کے صدر شیخ محمد انور کی قیادت میں پریم یونین کا وفد 3 د سمبر کو اندرون سندھ اور کراچی کے دورے پر روانہ ہوگا۔ وفد میں سیکرٹر ی جنرل خیر محمد تونیو،چیف آرگنائزر خالدمحمود چوہدری، ڈپٹی چیف آرگنائزر جنید خرم،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محمد اشرف ہوتی و دیگر شامل ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں سکھر اور روہڑی میں مزدور کنونشن اور تنظیمی اجلاس منعقد ہوں گے، ان پروگرامات میں مزدور مسائل اور تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔دوسرے مرحلے میں حیدرآباد،کوٹری اور کراچی میں مزدور کنونشن اور تنظیمی اجلاس منعقد کر کے صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ سکھر میں ڈویژنل صدر اختر عباسی اور کراچی میں ڈویژنل صدر راجہ عبدالمناف کی صدارت میں پروگرام ہوں گے۔ شیخ محمد انور نے کہاکہ ریلوے اور ریلوے مزدوروں کے مسائل کے حل کیلئے ہر قسم کے تعصبات اوروابستگی سے بالاتر اورمنظم و متحد ہو کر پریم یونین نے میدان عمل میں آ کر حکومت اور ریلوے انتظامیہ سے اپنا حق لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ریلوے اور ریلوے مزدوروں کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک زیادہ دیرنہیں چل سکے گا۔انہوں نے وادی مہران اور کراچی کے ریلوے ملازمین سے اپیل کی ہے کہ ان پروگرامات میں بھرپورشرکت کرکے اپنے حق کیلئے میدان میں نکلیں تاکہ آپ کی آواز اعلی ایوانوں تک پہنچ سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں