39

پنشن ملنے پر تاخیر ، متاثرہ سرکاری ملازمین کی فہرست طلب

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب نے سرکاری محکموں کے سربراہان سے دوران مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران پنشن نہ ملنے والے ملازمین کی فہرست طلب کر لی، حکومت پنجاب کی طرف سے صوبہ بھر کے ڈویژنل ڈائریکٹرز اور چیف ایگزیکٹو افسران کو کہا گیا ہے کہ پنشن اور جی پی فنڈز کیسز میں تاخیر کیوں کی جا رہی ہے اور دوران مالی سال 2023-24ء کے پہلے چھ ماہ 31دسمبر 2023ء تک بعض محکموں کے ریٹائرڈ ملازمین کی طرف سے شکایات وصول ہو رہی تھیں کہ پنشن میں تاخیر کی جا رہی ہے۔ جسکی وجہ سے پنشن لینے والے سرکاری ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جس پر حکومت پنجاب نے سرکاری محکموں کے سربراہان سے پنشن رقوم کی تقسیم میں تاخیر کی وجہ بتائی جائے اور ان افراد کی فہرست لف کی جائے جن کو ابھی تک پنشن نہ ملی ہے۔ رپورٹ اور فہرست جاری نہ کرنے والے ملازمین کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں