12

پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس بھر پور طریقے سے منایا جائیگا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما اور ٹکٹ ہولڈر پی پی 118ملک ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ 30نومبر کو پارٹی کا یوم تاسیس شایان شان طریقے سے منایا جائے گا اس سلسلے میں شہر بھر میں جشن منائیں گے اور ہم اس عزم کا اعادہ کریں گے کہ بھٹو شہید کے ادھورے مشن کی تکمیل کریں گے اور بی بی شہید کے مشن کو ان کے بیٹے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پورا کریں گے اور عوامی ووٹوں کی طاقت سے آئندہ ان کو وزیراعظم پاکستان بنا کر دم لیں گے اور تب تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پاکستان کی سیاست کی مسلمہ حقیقت بن چکی ہے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عام آدمی کے معیار زندگی کی بلندی کو یقینی بنایا جائیگا پیپلز پارٹی جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے آج بھی برسر پیکار ہے اور آئین کی بالادستی کی ضامن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں