39

پی ٹی آئی اراکین کواجلاس میں شرکت سے روکنا شرمناک ہے

مکوآنہ (نامہ نگار)دھاندلی زدہ نتائج کے ذریعے غیر آئینی پنجاب اسمبلی کی نشستوں پر براجمان ہونے والوں نے پنجاب کی ایک جعلی وزیر اعلی کا انتخاب کیا، سالہا سال سے ملک و قوم کو لوٹ کر بیرون ملک جائیدادیں بنانے والا خاندان آج ایک بار پھر پنجاب میں لوٹ مار کا بازار گرم کرنے کیلئے سرگرم ہے ان خیالات کا اظہارملک عمرفاروق ایم این اے NA-99 اوررائے احسن رضاکھرل ایم پی اے PP-106 نے 85 گ ب مانپور آمدکے موقع پرچوہدری شاہ نواز عرف چاچا بلو’ سکندر سندھو’ محمد اسحاق سرویا’ میاں طارق’ محمد خالق’ محمد فضل و دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے باہر کرفیو نافذ کر کے تحریک انصاف کے نامزد امیدوار اورمنتخب اراکین کو اجلاس میں شرکت سے روکنا غیرآئینی اور شرمناک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں