63

چاروںصوبوں سے مسلم لیگ (ن) برتری حاصل کرے گی

فیصل آباد ( پ ر) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے سٹی صدر’ سابق ایم پی اے میاں محمد طاہر جمیل نے کہا ہے کہ تمام صوبوں سے مسلم لیگ (ن) ہی برتری حاصل کرے گی پارٹی کارکنان ہمارا قیمتی اثاثہ ہے جن کی عزت و توقیر میں کمی نہیں آنے دی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں پارٹی کارکنان اور یوتھ ونگ کے عہدیداران سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قومی اداروں کو تباہ کر کے عوام پر بدترین مہنگائی مسلط کی مہنگی بجلی پی ٹی آئی کی ناقص پالیسیوں کا نتیجہ ہے انہو ں نے مزید کہا کہ ہر یونین کونسل کی سطح پر پارٹی کو فعال بنایا جا رہا ہے عام انتخابات میں کامیابی کیلئے پارٹی کارکنان اہم کردار ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں