107

چور2 سویٹ شاپس سے 5من مٹھائی لے اڑے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) نامعلوم چوروں کا گروہ ساہیانوالہ کے علاقہ 42 ج ب اڈا میں دو سویٹ شاپس کے تالے توڑ کر 5 من مٹھائیاں’ نقدی اور دیگر سامان لے اُڑا’ پولیس نے مقدمہ درج کر کے چوروں کی تلاش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ 42 ج ب اڈا میں گزشتہ شب محسن شہزاد ساقی اور ناصر حسین کی سویٹ شاپس کی قفل شکنی کر کے چور 5من کے قریب مٹھائیاں’ نقدی’ لیپ ٹاپ اور دیگر سامان لے رفوچکر ہو گئے، صبح آ کر دیکھا تو دکانوں کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے، سامان غائب تھا، جس پر ساہیانوالہ پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے چوروں کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں