2

چوہدری عابد شیر علی سینیٹر منتخب ہوکر ملک و قوم کی خدمت کا حق ادا کرینگے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں مہر مبشر اقبال اور میاں محمد سرور نے سابق وفاقی وزیر چوہدری عابد شیر علی کو سینیٹ کی ٹکٹ ملنے اور کاغذات نامزدگی جمع کروانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ہے، انہوں نے کہا کہ چوہدری عابد شیر علی ملک و قوم کی بے لوث خدمت کے جذبہ سے سرشار رہنما ہیں، ملک میں جمہوری اقدار کے فروغ اور پارٹی پرچم کی سربلندی کیلئے ان کی خدمت روز روشن کی طرح عیاں ہیں، انہوں نے دور آمریت میں جو جرأت مندانہ کردار ادا کیا وہ سیاسی کارکنوں کیلئے مشعل راہ ہے، انہوں نے اپنے قائدین سے وفا داری کا حق ادا کیا اور ہر موقع پر اپنا احسن کردار نہایت خوش اسلوبی سے سرانجام دیا، مہر مبشر اقبال اور میاں محمد سرور نے مزید کہا کہ سابق وفاقی وزیر چوہدری عابد شیر علی سینیٹر منتخب ہو کر ایوان بالا میں ملکی سلامتی و خوشحالی اور تعمیر و ترقی کیلئے اپنا جرات مندانہ کردار ادا کریں گے۔ لیگی قائدین سے اپیل ہے کہ انہیں وفاقی کابینہ میں بھی شامل کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں