چینی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین کا خصوصی نمائندہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان رابطوں اور مفاہمت کیلئے سرگرم ہے۔چین کے وزیر خارجہ نے نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ۔چینی وزارت خارجہ کے اعلامیے میں کہا گیا کہ دوران گفتگو پاکستان اور افغانستان کی حالیہ سرحدی جھڑپوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چین کا خصوصی نمائندہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان رابطوں اور مفاہمت کیلئے سرگرم ہے۔وزارت خارجہ کے اعلامیے میں کہا گیا کہ صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکنے اور جلد مذاکرات کی طرف واپس جانا فوری ضروری ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ ایران کی صورتحال پر گفتگو ہوئی، کشیدگی کم کرنے کے لیے امریکا اور اسرائیل کو فوجی کارروائیاں روکنا ہوں گی۔چینی وزارت خارجہ کے اعلامیے میں کہاگیا کہ خلیجی ممالک پر حملوں کی حمایت نہیں کرتے، شہری تنصیبات اور بے گناہ شہریوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں