5

ڈاکوؤں نے ”ات مچا دی”آج پھر90مقامات پر لوٹ مار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار’آج پھر مزید90وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات’نقدی ‘قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے ‘ درجنوں شہریوںکی موٹرسائیکلیں چورلے اُڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دو لڑکیوں کو بے آبرو،دو خواتین اور5نوجوانوں کو اغواء کرلیا گیا’پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔تفصیل کے مطابق وویمن پولیس کو عائشہ نے بتایا کہ ملزم اسلم طلا ق کو خفیہ رکھ کرہوس کا نشانہ بناتا رہا۔659گ ب کی کرن کو ملزمان سفیان وغیرہ نے بے آبرو کردیا۔رضا آباد کے علاقہ بلال پارک کے محمود الحسن کی بیٹی(ح) 11گ ب کے ذاکر کی اہلیہ (ش) کو ذوالفقار وغیرہ نے اغواء کرلیا۔سول لائن کے علاقہ اسلام نگر کے رہائشی شعیب کا بھائی محمد عمر،جھنگ بازار کے علاقہ شہبا ز ٹائون کی رہائشی جمیلہ کا شوہر خالد،صدر کے علاقہ214ر ب کی حلیمہ بی بی کا 14سالہ بیٹا حسنین،ٹھیکروالہ کے علاقہ67ج ب کے طارق کا کزن حمزہ اور کھرڑیانوالہ کے علاقہ77ر ۔ب کے امانت کا بیٹا سفیان گھر سے نکلے واپس نہ آئے جنہیں نامعلوم نے اغواء کرلیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے جبکہ کارڈیالوجی ہسپتال کے قریب مجاہد سے ڈیڑھ لاکھ روپے،راجباہ روڈ پر ہارون سے جھپٹا مار کر فون،کارخانہ بازار کے حسیب سے45ہزار،چنیوٹ بازار کے قریب عظیم وحید سے55ہزار،بھوآنہ بازار میں فرخ سے فون،انارکلی بازار کے قریب محسن سے43ہزار و فون،کوثر آباد کے حمزہ سے22ہزار،جی سی یونیورسٹی کے باہر احتشام سے لیپ ٹاپ و فون،فرید کالونی کے قریب اسماعیل سے3لاکھ لوٹ لیے۔سدھوپورہ میں تنویر شاہ کی دکان کے تالے توڑ کر سامان چوری،فیض آباد پلی کے قریب عابد سے10ہزار روپے چھین لیے،لطیف چوک میں محمد ناصر کے گھر کا صفایا کردیا گیا۔ریلوے اسٹیشن کے قریب حماد سے جھپٹا مار کر فون،ہجویری ٹائون کے رحمن سے نقدی و فون،علی ٹائون کے اسد سے فون،چباں روڈ پر فیصل سے پرس،نور پور مین بازار کے رحمن سے7ہزار،منصور آباد کے عبدالنوید سے5ہزار،امین ٹائون کے حماد سے نقد ی و فون،47ج ب کے الیاس سے موٹرسائیکل،پل ڈینگرو کے قریب زاہد سے موٹرسائیکل چھین،غازی آباد نمبر1کے عدیل سے نقد ی و فون،سیم نہردھنولہ کے قریب شہزاد سے نقدی لوٹ لی،بھائی والا کے نعیم سے نقدی و فون،آئیڈیل ٹائون میں اشرف کے گھر کا صفایا کردی اگیا،192رب کے شاہد کے ڈیرہ سے مویشی، 163ر ۔ب کے عتیق سے نقدی و فون،188ر ب کے احمد بخش سے50ہزار،188ر ب کے ثمر کا گھر لوٹ لیا گیا۔87گ ب کے ریاض سے 5ہزار،126ر ب کے مہر علی سے17ہزار،16ج ب کے بلال کی حویلی سے مویشی،57ج ب کے جنید سے65ہزار،پرتاب نگر کے قریب ہارون کے گھر سے لاکھوں کے زیورات ‘نقدی چور لے گئے۔احمد نگر کے سلیمان سے40ہزار،خوشحال ٹائون کے شہباز سے10ہزار،علی ٹائون کے زین علی سے15ہزار و فون، عبداللہ گارڈن کے عابد سے موٹرسائیکل ،240ر ب کے عارف حسین سے1لاکھ،خانو آنہ چوک میں شرافت سے27ہزار،محمد علی ٹائون کے بلال سے ڈیڑھ لاکھ ،تلائی گھڑی،سلمیٰ ٹائون کے ذیشان سے50ہزار،بٹالہ کالونی میں خلیل کے گھر کا صفایا کردیا،عبداللہ پل کے قریب امجد سے50ہزار،241ر ب کے جنید سے35ہزار،244ر ب کی بشیراں بی بی کا گھر لوٹ لیا۔235ر ب کے مظہر اقبال سے50ہزار،264ر ب کے علی حمزہ سے نقدی و فون،25ر ب کے غلام دستگیر سے 35ہزار،263ر ب کے نبیل سے14ہزار،64ج ب کے اویس سے70ہزار،77ج ب کے آصف سے موٹرسائیکل چھین لی۔74ج ب میں بابر علی کی دکان سے لاکھوں کا سامان چوری،جوالہ نگر کے آفاق سے دو لاکھ روپے،ستارہ کالونی میں منیب سے موٹرسائیکل چھین لی،237ر ب کے عبدالمنان سے موٹرسائیکل،119گ ب کے ذیشان سے موٹرسائیکل،107گ ب کے طیب کی حویلی سے بیل،642گ ب کی حلیمہ بی بی کے گھر کے تالے توڑ کر زیورات،نقدی و قیمتی سامان چور لے گئے۔39گ ب کے اقبال سے نقدی،رمضان سے پرس چھین لیا۔205ر ب کے شہزاد سے موٹرسائیکل جبکہ تاندلیانوالہ کے زاہد اقبال کے گھر سے زیورات نقدی چور لے اُڑے۔کوکیانوالہ میں محمدیار کے ڈیرہ سے پیٹر انجن،اسلام نگر ٹانگہ والا چوک کے عتیق کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات،نقدی،چور ی،469گ ب کے اسلم کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی،480گ ب کے وکیل علی کا گھر لوٹ لیا گیا۔نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے پولیس خواب خرگوش کے مزے لیتی رہے،بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہر عدم تحفظ کا شکار ہوگئے۔علاوہ ازیں ضلع کونسل سے ارسلان جاوید،کارخانہ بازار سے احسان احمد،آر پی او آفس کے باہر سے فیضان،گجر بستی کے بہادر علی،گلبرگ اے کے اسماعیل،بابر چوک میں اظہر،7ج ب کے راشد، محمد علی پارک کے احسن علی،اقبال گھر کے نعمان226ر ب کے کاشف حسین،215ر ب کے وقار گوہر،215ر ب کے اشرف،محمد والا کے رضوان،وریام نگر کے عظیم،200ر ب کے سعید،قصبہ تاندلہ سے عبدالرشید ،کوٹ غلام رسول کے آفتاب اور دیگر شہریوں کی موٹرسائیکلوں اور رکشے چورلے اُڑے پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود چوروں کو پکڑے میں کامیاب نہ ہوسکی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں