31

ڈاکوئوں نے زمیندار کا گھر لوٹ لیا، چور سرکاری سکول صفایا کرکے فرار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈاکوئوں کے گروہ نے زمیندار کا گھرلوٹ لیا چورگورنمنٹ گرلز سکول 219ر۔ب سے بھاری مالیت کا سامان وقیمتی دستاویزات لے اڑے۔پولیس تلاش کے باوجود سماج دشمن عناصرکا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہوسکی ۔تفصیل کے مطابق 77گ ب کے رہائشی زمیندر شاہد محمود کے گھرداخل ہونے والے 8رکنی گروہ نے اسلحہ کے زورپراہل خانہ کویرغمال بنا کر کمرہ میں بند کردیا اوراہل خانہ کے ہاتھ پائوں رسیوں سے باندھ دیئے اورکمروں کی تلاشی لیتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات،نقدی اورقیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ گورنمنٹ گرلزپرائمری سکول 219ر۔ب کی ہیڈ مسٹریس نے بتایا کہ نامعلوم چوروں کا گروہ رات کی تاریکی میں کمروں کے تالے توڑکر بھاری مالیت کا سامان اورقیمتی دستاویزات لے اڑا پولیس اطلاع کے باوجود سماج دشمن عناصر کے گروہ کوپکڑنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں