68

ڈاکوئوں نے مزید 2گھر لوٹ لئے ، طالب علم سے میٹرک کی سند چھین کر فرار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈاکوئوں نے مزید دو گھر لوٹ لئے اور طالب علم سے میٹرک کی سند اور فون چھین کر فرار ہو گئے، پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں کے گروہوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ تفصیل کے مطابق نشاط آباد کے علاقہ موٹروے سٹی کے رہائشی غلام مرتضیٰ نے بتایا کہ چار مسلح ڈاکو ان کے گھر داخل ہوئے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر الماریوں کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات’ نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے اور تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ نیو گرین ٹائون کے رہائشی غلام یحییٰ کے گھر داخل ہونیوالے مسلح افراد نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر کمروں کے تالے توڑ کر بھاری مالیت کا سامان لے گئے۔ علاوہ ازیں مانانوالہ کے رہائشی طالب علم رمضان نے بتایا کہ وہ گورنمنٹ ہائی سکول مانانوالہ سے میٹرک کی سند لیکر نکلا تو موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکو جان سے مارنے کی دھمکی دیکر میٹرک کی سند’ موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے’ پولیس سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں